جموں//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے ایوان کو مطلع کیا کہ زڈی بل حلقہ انتخاب میں پینے کے پانی کی ترسیل کی کلہم صورتحال اطمینان بخش ہے ۔ تاہم موسم گرما کے دوران باغوان پورہ اور لال بازار کے چند علاقوںمیں صارفین کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پانی کی ترسیلی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے معقول اقدامات اٹھارہا ہے۔عابد حسین انصاری کی جانب سے اُٹھائے گئے سوال کے جواب میں وزیرنے کہا کہ دیوی آنگن اور گلشن باغ کو کوہ ماراں سروس ریزروائر سے پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس سے دن کے وقت مخصوص اوقات پر پانی فراہم کیا جاتا ہے۔