سرینگر // ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر کی طرف سے زکل ونی مر میں بُنکروں اور کاریگروں کیلئے ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں علاقے کیبُنکروںاور کاریگروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر 60کے قریب بُنکروں کی GeMپورٹل پر رجسٹریشن عمل میں لائی گئی۔یہ کیمپ پشمینہ اور کانی شال جیسے ہینڈلوم کی رجسٹریشن کیلئے منعقد کیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈلوم سرینگر نے بتایا کہ محکمہ ہینڈلوم سرینگر نے تقریبا 2250 بُنکروںکے حق میں 10 فیصدسبسڈی کے طور پر 1.83 کروڑروپے واگذار کئے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 55 لاکھ روپے حالیہ رجسٹرڈ کوآپریٹئو سوسائٹیوں کے حق میں جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے بُنکروںکو متعددترقیاتی سکیموں سے آگاہ کیا گیا جو حکومت جموں و کشمیر نے کاریگروں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کی تھیں۔