عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی// زور خانہ کھیل کو ہندوستان میں عام کرنے کی غرض سے یہاں ایران کلچرل ہائوس میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر ایران کلچر ہائوس میں کونسلر کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فرید الدین نے کہا کہ ایران کے زور خانہ کھیل کو بین الاقوامی سطح پر پہچاننے کے لئے کوشش جاری ہے جس طرح ہندوستان میں یو گا کو عالمی شہرت حاصل ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو گا کی مانند زور خانہ کھیل کو بھی بام عروج پر پہنچا یا جا سکتا ہے۔ روز خانہ کھیل میں ایران کے پہلوانوں کا حیرت انگیز کار نامہ پو شیدہ ہے۔ یہ نہ صرف پہلوانوں کا کھیل ہے بلکہ اس کھیل میں زندگی کا فلسفہ پنہاں ہے۔ زور خانہ کھیل ایران میں کشتی پہلوانی کیلئے معروف ترین کھیلو ں میں شامل ہے جس کا آغاز ایران کے تاریخ ساز پہلوان رستم سے وابستہ ہے اس کا ذکر فارسی شاہنامہ میں بھی کیا گیا ہے ۔