ڈورو//زملگام ڈورو کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ڈورو ویری ناگ سڑک پردھرنا دیکر احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مسدود ہوگئی ۔دھرنا پر بیٹھے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ گاﺅں میں ایک واٹر سپلائی اسکیم چل رہی ہے تاہم بوسیدہ پائپوں کے سبب پانی گاﺅں تک نہیں پہنچ رہا ہے جس کے سبب مکینوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی آبادی نے بدھ کو ڈورو ویری ناگ سڑک پر دھرنا دے کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ کئی بار معاملہ محکمہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا۔اس دوران انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔