ڈورو//شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی نے کرشی وگیان کیندر اننت ناگ کے اشتراک سے کپرن میں جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرافسران نے گجروں پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اور ہائی بریڈ بیجوں کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے کی سعی کرے تاکہ آنے والے وقت کا بہتر طور مقابلہ کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر مختلف اسکیموں کے تحت جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی میں استعمال ہورہے آوزاروں و بیچ کو مفت تقسیم کیا گیا ۔