سرینگر//شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگیریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کشمیر میں منگل کے روز گرمی کیلئے رکھے گئے گیس سیلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملازمین زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق شالیمار کیمپس میں زخمی ہوئے تینوں ملازمین کو اسپتال پہنچایا گیا۔
یونیورسٹی حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ گرمی کرنے کیلئے رکھے گئے گیس سیلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہواہے۔