عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ای این ڈبلیو آر پر مبنی فائنانسنگ کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے جے اینڈ کے بینک نے سرینگر میں اپنے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں الیکٹرانک نیگوشی ایبل ویئر ہاس رسیپٹس کے خلاف فنانسنگ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ویئر ہائوس ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (WDRA)اور نیشنل ای ریپوزٹری لمیٹڈ (NERL)کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں کسانوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs)، CA اسٹور کے مالکان اور گودام آپریٹرز کی بڑی شرکت دیکھنے میں آئی۔ایڈیشنل چیف سکریٹری شیلندر کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، جبکہ بینک کے ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رکن (WDRA)شانتی لال جین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری شیلندر کمار نے زرعی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا’’کشمیر میں CAاسٹورز کی موجودہ صلاحیت تقریبا چار لاکھ میٹرک ٹن ہے، اور حکومت اگلے پانچ سالوں میں اسے بڑھا کر 10لاکھ میٹرک ٹن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ہم تاجروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ کپواڑہ، بانڈی پورہ، بڈگام اور کولگام جیسے اضلاع میں اس طرح کی مزید سہولیات قائم کریں‘‘۔ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے کہا’’کشمیر میں CA اسٹوروں کو WDRAکے ساتھ رجسٹر کروانا ایک مشکل کام تھا جسے بینک کی سینئر انتظامیہ نے غیر معمولی طور پر سنبھالا ہے۔ ان کی کوششوں سے یہ سہولت فراہم کرنا ممکن ہوا ہے ‘‘۔انہوں نے استفادہ کنندگان میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے یقین دلایا’’جیسے جیسے پروڈکٹ کی مقبولیت اور ہمارے حجم میں اضافہ ہوگا، ہم یقینی طور پر شرح سود کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں گے‘‘۔