سری نگر//گورنر کے مشیر کے سکندن نے کل اعلیٰ سطح میٹنگ کے دوران محکمہ زراعت اور باغبانی کے کام کاج کا جائزہ لیا اور مختلف فلاحی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران سکیموںکی عمل آوری میں ان محکموں کو پیش آرہے مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ ، ناظم زراعت کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اور ان دونوں محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔کے سکندن نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں فائدہ بخش سیکٹروں کو معیار کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مزید اصطلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انہیں مزید وسعت دی جاسکے۔اُنہوں نے کسانوں کو ماہرین کے درمیان دُوریوں کو کم کرنے اور کسانوں کو کاشت کاری کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ مختلف سطحوں پر کسانوں کی انجمنیں تشکیل دی جانی چاہئیں تاکہ مختلف سکیموں کے فوائد کسانوں تک پہنچ سکیں۔