سرینگر//پلوامہ کے پنگلنہ علاقے میں ایک ہفتہ قبل فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان معرکہ آرائی میں زخمی ہوئے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار کو مزید علاج و معالجہ کیلئے دہلی کے آل انڈیا میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔18 فروری کو جھڑپ کے دوران امت کمار کی پیٹ میں گولی پیوست ہوئی تھی،جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے تھے۔حکام کے مطابق’’ انہیں مزید علاج معالجہ کیلئے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیاہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے امت کمار کی اسپتال میں خبر لی۔