سرینگر //کشمیر یونیوسٹی کا زبرون گیسٹ ہائوس جمعرات شام دیر گئے آگ کی ایک واردات میں خاکسترہوا ۔ آگ لگتے ہی آگ بجھانے والے عملے کوبلایا گیا جنہوںآگ بجھانے کی کاروائی شروع کی گئی جبکہ اس دوران وائس چانسلر کشمیر یورنیوسٹی سمیت تمام افسران یونیورسٹی پہنچے اور آگ بجھانے کی کاروائی کی نگرانی کی اور عملے کی انتھک کوششوں کے بعد ہی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے آگ کی واردات کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔ جمعہ کو وائس چانسلر کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحقیقاتی کمیٹی کے تمام ممبران موجود تھے۔ کمیٹی کو یہ اختیارات دئے گئے کہ وہ آگ بجھانے کی کاروائی کا پتہ لگائیں اور مستقبل میں آگ کی وارداتوں کو روکنے کیلئے اپنی سفارشات ایک ہفتے میںپیش کریں۔ یونیورسٹی حکام نے آگ بجھانے والے عملے، ایس ڈی پی او حضرت بل اور انکی ٹیم ، مقامی لوگوں اور یونیورسٹی ممبران اور یونیورسٹی کی آفات سماجی سیل اور تمام رضاکاروں کا آگ بجھانے کی کوشش میں مدد کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔