جموں //نوراتروں کے تہوار کے دوران جاگرن کمیٹی ریہاڑی کالونی کی جانب سے یہاں پولیس اسٹیشن ریہاڑی کے نزدیک اتوار کے روز انسانیت کے امن و ترقی کی بحالی کے لئے جے ماں چنڈی کا 8واں وشال جاگرن منعقد کیا گیا۔ایس ڈی پی او ویسٹ ڈی ایس پی امت شرما اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ دپیک اور اکشے نے کمیٹی ممبان اور معزز لوگوں کے ہمراہ چراغ روشن کرکے پروگرام کا آغاز کیا اور آرتی پوجا کی۔جاگرن میں ریہاڑی اور سروال کے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کین اور دیوی چنڈی ماں کا آشیر واد حاصل کیا۔کلا کاروں نے بھجن سے لوگوں کو دل جیت لیا۔نامور کلا کاروں نے حاضرین کو ماتا کے بھجن گا کر محظوظ کیا۔اس موقعہ پر سٹیج کو پھولوںسے سجایا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر بھنڈارا بھی منعقد کیا گیا اور کنیا پوجن بھی کی گئی۔ دریں اثنا ، پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے تھے،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔انچارج پولیس پوسٹ سروال سب انسپکٹر وشو پرتاپ سنگھ کٹوچ نے بذات خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی۔