سری نگر// وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیو ں میں گھس کر لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ کے برنیٹھ اوڑی گاوں میں اتوار کی سہ پہر کو خونخوار ریچھ رہائشی بستی میں نمودار ہوا اور راہ چلتے پانچ افراد پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کردیا۔
انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔