ایڈیلیڈ/ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اساسمتھ کو انگلش شائقین کی فقرے بازی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو انگلش شائقین پر مشتمل بارمی آرمی کی فقرے بازی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فیلڈنگ کے دوران اسٹینڈز سے ان کا مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا، خاص طور پر ان کی جانب سے لیے جانے والے ریویو ضائع ہونے پر خوب فقرے کسے گئے۔