سرینگر//شمالی ریلوے کے حکام نے ٹریک کی مرمت کے لیے بارہمولہ۔بانہال۔سنگلدانٹرین سروس کو آج سے 30ستمبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمالی ریلوے حکام کے مطابق اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کوآج یعنی22ستمبر پیر سے 30ستمبر 2025(منگل) تک منسوخ کیاجاتا ہے ۔منسوخ کی جانے والی ریل گاڑیوں میں صبح7بجے سے بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل گاڑی کے علاوہ 9بجکر20منٹ پر بارہمولہ سے سنگلدان ریل ،10بجکر45منٹ پر بانہال سے بارہمولہ ریل اور 2بجکر55منٹ پرسنگلدان سے بارہمولہ ریل سروس شامل ہیں۔