ینگر// پولیس نے بجبہاڑہ کے اس نوجوان کو اپنے ساتھی کے ساتھ حراست میں لیا ہے جنہوں نے ریلوے ٹریک پر موت کو چکمہ دینے کا کرتب پیش کرنے کی کوشش کی اور اسے فلمایا ۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں ایسے نامعقول کرتب بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ عادل مقبول ساکن بجبہاڑہ اننت ناگ نامی نوجوان کو اسکے ساتھی کے ساتھ حراست میں لیا گیا ۔عادل نے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر اپنے اوپر سے تیز رفتار ٹرین کو گذرنے دیا جبکہ اسکے ساتھی نے اسکی ویڈیو بنائی۔اس معاملے میں عوامی تشویش کے مد نظر دونوں نوجوانوں کو حراست مین لیا گیا تاہم انہیں کونسلنگ کرکے چھوڑ دیا گیا اور اس طرح کے نامعقول کرتب سے باز رہنے کی تلقین کی گئی