عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر/ ریلائنس ریٹیل کے اومنی چینل بیوٹی ریٹیل پلیٹ فارم ٹیرا نے سکن کیئر برانڈ ‘اکائنڈ’ کے آغاز کا اعلان کیا۔ میرا کپور برانڈ ‘اکائنڈ’ کی شریک بانی ہیں۔ اکائنڈکو جیو ورلڈ ڈرائیوممبئی میں ٹیرا کے فلیگ شپ اسٹور پر لانچ کیا گیا۔ اکائنڈ کے پورٹ فولیو میں جلد کی مختلف اقسام کے لیے تین الگ الگ پروڈکٹس ہیں۔ یہ بلڈ رینج، بیلنس رینج اور ڈیفنس رینج کے ناموں سے مارکیٹ میں لانچ کیے گئے ہیں۔لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے ایشا امبانی نے کہا، “ہم ٹیرا کے برانڈ پورٹ فولیو میں سکن کیئر برانڈ شامل کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں، ہم ہر نئی لانچ کے ساتھ ایک سنگ میل کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جدت طرازی کے لیے اور عمدگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اکائنڈکی شریک بانی میرا کپور نے کہا، “میرا سکن کیئر کا سفر واقعی اس وقت شروع ہوا جب میں نے اپنی جلد کے بارے میں سیکھنا شروع کیا، اکائنڈ رینج کو انتہائی احتیاط کے ساتھ بنایا گیا ہے ، اس کی جانچ کی گئی ہے اور اسے اعلیٰ افادیت والے اجزاء کے ساتھ بنایا گیا ہے اور ٹیرا ایک منفرد منزل ہے ۔