نئی دہلی/ / گروسری،الیکٹرانکس،فیشن اور لائف سٹائل تجارت میں مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس پرچون نے ڈیلوئٹی گلوبل پائورس کے پرچون2019کے انڈکس پر95پائیدان طے کرکے94واں مقام حاصل کیا ہے ۔ڈیلوئٹی نے عالمی سطح کی250فرموں کو اپنے سالانہ رپورٹ میں مالی سال2017کی آمدنی پر شامل کیا ،جبکہ بھارتی کمپنیوں کیلئے آمدن مارچ2018تک کی شامل کی گئی ۔ڈیلوئٹی کے مطابق ریلائنس پرچون فاسٹیسٹ50فہرست میں پہلی بار شامل ہوئی اور مقامی کرنسی میں پرچون تجارت میں اپنی ترقی کودوگنا کردیا۔اس کی عکاسی سرفہرست250کمپنیوں میں اس نے95پائیدان طے کرکے اپنے لئے94 واں مقام بنانے سے ہوتی ہے۔ریلائنس پرچون تیل سے مواصلات تک کی ریلائنس انڈسٹری تنظیم کاحصہ ہے ۔کمپنی کے پرچون شعبے نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنے اسٹوروں کے جال میں بھی اضافہ کیا۔ریلائنس کے بھارت کے6400شہروں اورقصبوں میں 9907اسٹور ہیں اور یہ بھارت کی اسٹوروں کی تعداداور آمدن کے لحاظ سے پرچون کی سب سے بڑی کڑی ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں کمپنی نے اپنی آمدن کو4,278کروڑ سے 93,903 کروڑ روپے کردیاہے ۔ڈیلوئٹی نے کہا کہ سرفہرست250پرچون فروشوں نے 4.53ٹریلین امریکی ڈالر کاکاروبار کیا۔