ممبئی// پٹرولیم مصنوعات اور ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں 9516کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے جو گزشتہ مالی برس کی اسی مدت کے 8109کروڑ روپے کے فائدے کے مقابلہ میں 17.5فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ کے بعد چیرمین مکیش امبانی نے بدھ کو یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30ستمبر کو ختم ہوئی اس سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی کاروبار 54.5فیصد اچھل کر 156291کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے۔ مالی برس 2017-18کی دوسری سہ ماہی میں یہ 101169کروڑ روپے رہا تھا۔ اس دوران ریلائنس انڈسٹریز کا ایک سنگل کاروبار 37.1فیصد بڑھ کر 103086کروڑ روپے رہا اور منافع 7.2فیصد بڑھ کر 8859کروڑ روپے رہا۔ امبانی نے اپنی مواصلات کمپنی ریلائنس جیو کی کارکردگی کا ذکرتے ہوئے کہاکہ دوسری سہ ماہی میں جیو نے 681کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ اس سہ ماہی میں پہلی بار کمپنی نے دس ہزار کروڑ آمدنی کی سطح کو پار کیا۔ 30ستمبر کوختم ہوئی سہ ماہی میں کمپنی کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 25کروڑ کے پار پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی سطح پر چیلنجوں کے باوجود ان کی کمپنی نے شاندار مظاہرہ کیا اور پٹرول اور آئل ریفائننگ کاروبار کو ایسے وقت میں نقدی فلو بڑھانے کا ذریعہ رہا ہے جب ہندستانی کرنسی اور کموڈیٹی بازار میں بڑے پیمانہ پر اتار چڑھا وہورہا ہے۔ امبانی نے کہاکہ جیو کے تئیں صارفین اوسط ریونیو بھی اس سہ ماہی میں 131.70روپے پر پہنچ چکا ہے۔ اس سہ ماہی میں اس کے صارفین نے 771کروڑ جی بی ڈاٹا کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مارچ 2018 میں ریلائنس انڈسٹریز پر مجموعی طورپر 218763کروڑ روپے کا قرض تھا جو ستمبر میں بڑھ کر 258701کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔(یو این آئی)