سرینگر// سرینگر میں ’’ریل ہیرو ایوارڈس‘Real Hero Awards کی تقریب کے دوران پارلیمانی ممبران نے سول و پولیس افسران کے علاوہ سیاسی،صحافتی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کو انعامات سے نوازا۔ اتوار کو جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب کے دوران مرکزی حکومت میں شامل جماعتوں کے اتحاد ’’این ڈی ائے‘‘ کے5ممبران پارلیمان جو کہ گزشتہ روز چراغ پاسوان کی قیادت میں وارد کشمیر ہوئے ،نے مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں کام کرنے والے افراد کو مختلف زمروں میں انعامات سے نوازا۔اس تقریب کا انعقاد ساوتھ ایشا پیس مومنٹ نامی غیر سرکاری تنظیم نے کیا تھا۔ انعامات حاصل کرنے والوں کی فہرست میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو، ڈاکٹر حسیب مغل، ایس ایس پی سیلند مشرا، ایس ایس پی طاہر اشرف،ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی جاوید بخشی،چیئرمین ساوتھ ایشا پیس طارق بٹ،ایس پی گاندربل فیروز یحییٰ، معروف معالج ڈاکٹر نوید شاہ،سکمز بمنہ کے ڈاکٹر جاوید،ڈاکٹر سنین خان، ڈاکٹر میر مشتاق، یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے سربراہ محمد ایوب ڈار، سیاسی کارکن انجینئر ساحل بشیر،ڈپٹی میئر پرویز قادری، ایل جے پی کے قومی ترجمان سنجے صراف، سیاسی لیڈر انجینئر نذیر ایتو، صحافی سلیم پنڈت،ماجد حیدری،عارف شفیع وانی،اشفاق گوہر،مدثر یعقوب،انتظامی افسر حنیف بلخی، ڈاکٹر سلیم خاناور ڈاکٹر طفیل انجم کے علاوہ ڈی ایس پی شیخ عادل اور ایس ایچ او سوپور بھی شامل تھے۔