عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر سریکلچر جموں و کشمیر اعجاز احمد بٹ کی صدارت میں سریکلچر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ تلسی باغ میں بیسک سیڈ فارم، مانسبل میں آئندہ ریشم کرشی میلہ کیلئے میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے ریشم کرشی میلہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ 17 جنوری کو ہونے والے پروگرام کے دوران محکمہ جاتی سٹال لگائے جائیں گے جس میں تقریباً 500 کسان شرکت کریں گے۔ ریشم کرشی میلے کا مقصد کسانوں اور نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے اکائیاں قائم کرنے، خطے میں اقتصادی ترقی اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوںنے بے روزگار نوجوانوں اور کسانوں کی مدد کے لیے محکمے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے محکمے کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہوں۔انہوں نے میٹنگ میں موجود افسران پر زور دیا کہ کاشتکاروں اور ریشم کے کیڑے پالنے والوں کو شہتوت کے پتوں کے ذخائر کو آسانی سے دستیاب کرنے، تکنیکی مداخلت کے نفاذ، کاشتکاروں کی سطح پر ریٔرنگ انفراسٹرکچر کی ترقی، چوکی پالنے والے کیڑوں کی فراہمی کے بارے میں محکمہ کی کوششوں سے آگاہ کیا جائے۔