ریاسی//جموں کشمیر سٹیٹ ہیو من رائٹس ڈیولپمنٹ کونسل نے ریاسی میں دیوالی ملن پارٹی کی ایک شاندار تقریب منعقد کی۔تقریب میں ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری ڈویژنل کمشنر جموں نے بطور مہمان خصوصی شمولیت کی وریندر شرماڈی آئی جی ادہمپور ریاسی رینج نے تقریب کی صدارت کی اور پرسنا رام سوامی ڈپٹی کمشنر ریاسی اور طاہر سجاد بٹ ایس ایس پی مہمان ذی وقار موجود تھے۔اس تقریب میں ریاسی کے شہریوں اور دیہاتوں سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کو طارق بٹ نے آ گنائز کیا تھا ۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھنڈاری نے کہا کہ عید ملن یا دیوالی ملن پارٹیاں منعقد کر کے ریاسی کے لوگوں نے جو آپسی بھائی چارے کی مثالیں پیش کی ہیں اس کے لئے ریاسی کے لوگوں کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوںاور آج اس تقریب میں پیار محبت اور خلوص کی جھلک حد دیکنے کو مل رہی ہے۔بھنڈاری نے نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ریاسی کے بہت سارے مسائل ہیں اور میں نے ضلع افسران کی ایک میٹنگ لی ہے جس میں تمام افسران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ ریاسی کے تمام مسائل کو حل کرنے میں گرم جوشی دکھا کر لوگوں کے مسائل حل کریں۔۔اس موقعہ پر ریاسی کے لوگوں نے ڈویژنل کمشنر ،ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ریاسی کی عزت افزائی کی۔تقریب میں سابق منسٹر بابو جیون لال،ایس پیتر، سدیش پنڈھوترا،راج کمار شرما،ماسٹر سوہن لال شرما ،راجیش پنڈھوترا،غلام نبی ملک،منشی محمد ،مختیار بانڈے،ٹھاکر بنسی لال،چودھری محمد صدیق،یش پال ورما،سردار رنجیت سنگھ،اجیت شرما،بیلی راماور چرن داس نے بھی اپنے اپنے خیالات رکھے۔