عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹھیکیداروں اور تھرڈ پارٹی انسپیکشن ایجنسیوں کی تفصیلات شیئر کریں جن کے خلاف جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔سرکاری حکام نے پیر کو بتایا کہ یہ ہدایت وزارت جل شکتی کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (DDWS) کی ایک وسیع ہدایت کا حصہ ہے، جس نے چیف سکریٹریوں سے جامع رپورٹیں پیش کرنے کو کہا ہے۔حکام کے مطابق، ٹھیکیداروں اور انسپکشن ایجنسیوں کو ،جن کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے ہیں، بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں یا جے جے ایم کے تحت بے ضابطگیوں کے لیے کی گئی وصولیوں کو فہرست میں شامل کیا جانا ہے۔DDWS نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی معلومات، بشمول معطلی، ہٹانے، اور غیر معیاری کام یا فنڈز کے غلط استعمال کی شکایات کے سلسلے میں درج ایف آئی آر مانگی ہیں۔ریاستوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ ہر ایک کیس کے ایک صفحے کا خلاصہ فراہم کریں جہاں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، اور “گرائونڈ سچائینگ” کے ذریعے ڈیٹا کا جائزہ لیں تاکہ پروجیکٹوں کی دوہرے اندراجات، تاخیر، عدم نفاذ یا ضرورت سے زیادہ ڈیزائننگ کی تصدیق کی جا سکے۔حکام کے مطابق، یہ ہدایت مشن کے اعلی سطحی جائزے کے بعد ہے، جس کے دوران حکومت نے اسکیم کی آخری تاریخ کو 2028 تک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔