سرینگر// جموں کشمیر کے مختلف سرکاری محکوں میں80ہزار کے قریب خواتین گزیٹیڈ و نان گزیٹیڈ عہدوں پر کام کر رہی ہیں،تاہم مخصوص زمروں میں صنف نازک کیلئے نشستیں مخصوص رکھنے کا کوئی معاملہ حکومت کے زیر غو ر نہیں۔ بیرون کشمیر ریاستوں میں فی الوقت جہاں خواتین کو تحفظ فرہم کرنے کیلئے گزشتہ22برسوں سے التواء میں پڑی خواتین ریزرویشن بل کی پارلیمنٹ میں منظوری پر مختلف سیاسی جماعتوں میں بحث ہو رہی ہے،اور اس سلسلے میں متضاد رائے پیش آرہی ہے۔ اس وقت ریاست میں کم و بیش36سرکاری محکموں میں قریب78ہزار110خواتین مختلف عہدوں پر کام کر رہی ہیں جو ملازمین کے تقریباً10فیصد کے برابر ہے۔دستیاب اعدادو شمار کے مطابق محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ45ہزار736 خواتین کام کر رہی ہیں جبکہ حیرانگی کے طور پر وزیر اعلیٰ سیکری ٹریٹ میں انکی تعداد سب سے کم یعنی2ہے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ زراعت میں1327جبکہ محکمہ افزائش جانور میں1421اور محکمہ ائے آر آئی و ٹرینگس میں83کے علاوہ شہری ہوا بازی کے محکمہ میں5خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں خواتین ملازمین کی تعداد161جبکہ محکمہ کواپریٹو میں82اور محکمہ ثقافت میں119کے علاوہ عجائب گھر میں28سمیت اکیڈمی آف آرٹ کلچر و لنگویج میں ان ملازمین کی تعداد30ہے۔محکمہ خزانہ میں صنف نازک سے تعلق رکھنے والی1001،محکمہ جنگلات میں917،جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں494اور محکمہ صحت میں11ہزار226خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔محکمہ داخلہ میں کام کرنے والی خواتین کی مجموعی تعداد2ہزار775ہے جبکہ محکمہ تواضع میں22اور محکمہ اسٹیٹ میں41خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔محکمہ شہری ترقی اور مکانات میں1057خواتین تعینات ہیں جبکہ صنعت و حرفت میں1454اور محکمہ اطلاعات میں62خواتین کام کرتی ہیں۔ مزید پتہ چلا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں5،محکمہ محنت میں97 اور امور لداخ میں2ہزار829 کے علاوہ محکمہ آب رسانی و آبپاشی اور فلڈ کنٹرول میں706خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔منصوبہ بندی کے محکمہ میں190اور محکمہ بجلی میں1063کے علاوہ محکمہ مال میں442اور محکمہ دیہی ترقی میں372خواتین کے علاوہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی میں15خواتین تعینات ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ سماجی بہبود میں 1712جبکہ محکمہ سیاحت میں124اور محکمہ ٹرانسپورٹ میں134خواتین عوامی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ فنی تعلیم کے محکمے میں تعینات خواتین ملازمین کی تعداد162جبکہ محکمہ کھیل کود میں980ہے اور محکمہ قانون میں بھی65خواتین ملازمین کام کر رہی ہیں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم میں1635خواتین کام کررہی ہیںجبکہ محکمہ تعمیرات عامہ میں ان کی تعداد465ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں مجموعی طور پر6ہزار69گزیٹیڈ افسران تعینات ہیں۔