جموں//ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کے احکامات صادر کئے ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق وادی کے 7اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سمیت ریاست کے12ضلع ترقیاتی کمشنر،مختلف محکمہ جات کے15سربراہان،3سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ، 2سپیشل سیکریٹری اور دیگر دو سربراہان محکمہ کو تبدیل کیا گیا ۔احکامات کی رو سے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کو ڈپٹی کمشنر سرینگر تعینات کیاگیاہے جبکہ سرینگر کے ڈپٹی کمشنر سید عابد رشید شاہ کو ڈپٹی کمشنر پلوامہ بنایاگیاہے ۔
ڈائریکٹر ہسپٹلٹی و پروٹوکول حشمت علی خان کو ڈپٹی کمشنر گاندربل ،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر غلام نبی ایتو کو ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ،ڈپٹی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ،کمشنر سرو و لینڈ ریکارڈ جموں وکشمیر شہباز مرزا کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ،حکومت نے ڈائریکٹر سیریکلچرجموںوکشمیر گلزار احمد ڈار کو ڈائریکٹر انفارمیشن جموںوکشمیرجبکہ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کشمیر محمد یونس ملک کو ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن کشمیرتعینات کیا گیاہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن طارق احمد زرگر کو ڈائریکٹر ہسپٹلٹی و پروٹوکول جموںوکشمیر،ڈپٹی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار کو کمشنر سروے و لینڈ ریکارڈز جموں وکشمیر، ریاض احمد وانی کو ڈائریکٹر سیریکلچر جموں وکشمیر، ریجنل ڈائریکٹر سروے و لینڈ ریکارڈز اننت ناگ محمود احمد شاہ کو ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر،ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ،متھورامعصوم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز سرینگر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز سرینگر عبدالحفیظ شاہ کو ڈائریکٹر فلوریکلچرکشمیر ،ڈپٹی کمشنر کرگل وکاس کنڈل کو ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر میٹروپولٹین ریگولیٹری اتھارٹی سرینگر، سب ڈیویژنل مجسٹریٹ اوڑی بصیر الحق چوہدری کو ترقیاب کرکے ڈپٹی کمشنر کرگل، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ناصر احمد نقاش کو ڈائریکٹر ایریا پلاننگ و ایکس آفشو سپیشل سیکریٹری پلاننگ ، ڈیولپمنٹ و مانیٹرننگ محکمہ ، سپیشل سیکریٹری محکمہ مال شبنم کاملی کو مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس جموںوکشمیر، لینا پڈھا کو ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن جموں وکشمیر، بلال احمد بٹ کوڈیپوٹیشن کی بنیاد پر منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن،ڈپٹی کمشنر گاندر بل پیوش سنگلا کو ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انشل گارک کو ڈپٹی کمشنر کپوارہ ، ڈپٹی کمشنر ریاسی ڈوئیفوڈے ساگر دتاترے کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ،ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ کو ڈپٹی کمشنر اودھمپور اورڈائریکٹر رورل سینییشن جموں وکشمیر اندو کنول چب کو ڈپٹی کمشنر ریاسی تعینات کیاگیاہے۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن منموہن سنگھ کو ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ جموں، ڈپٹی کمشنر اودھمپور رویندر کمار کو منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر آئی ٹی انفراسٹرکچر کمپنی تعینات کیاگیاہے اوران کے پاس منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ڈائریکٹر ایریا پلاننگ و ایکس آفشو سپیشل سیکریٹری محکمہ پلاننگ ، ڈیولپمنٹ اور مانیٹرننگ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر میٹرپولٹین ریگولیٹری اتھارٹی جموں تعینات کیاگیاہے اور ان کے پاس چیف ایگزیکٹو افسر ماس ریپیڈٹرانزٹ کارپوریشن جموں اور چیف ایگزیکٹو افسر سرینگر میٹروریل ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ایس ڈی ایم کھلتسی سچن کمار وشے کو ترقیاب کرکے ڈپٹی کمشنر لیہہ تعینات کیا گیاہے ۔
امت شرما کو روڈ سیفٹی کونسل سیکریٹریٹ میں سپیشل سیکریٹری کے اضافی عہدے کے ساتھ سپیشل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،ڈائریکٹرصنعت و حرفت کشمیر،مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہنگلو کو ڈائریکٹر مکانات و شہری ترقی جموں، ڈائریکٹر مکانات و شہری ترقی جموںتیجندر سنگھ ترار کوفائنانشل کمشنر کے دفتر میں جوائنٹ فائنانشل کمشنر ایگریرین ریفارمز ،ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ جموں جتندر سنگھ کو ڈائریکٹر خوراک، شہری رسدات و امور صارفین، جبکہ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ نیومہ تسرنگ متب کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کھلتسی تعینات کیاگیاہے ۔
۔95کالج پرنسپل تبدیل
جموں// سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریاست کے 95ہائر سکینڈری سکولوں کے پرنسپلوں اور انچارج پرنسپلوں کو تبدیل کردیاہے۔ اُن میں بائز اور گرلز ہائر سکینڈری سکول سبھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے تمام بھرتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ مختلف زمروں کے تحت دیئے گئے امتحانات سے متعلق منتخب اُمیدواروں کی فہرستیں پارلیمانی انتخابات کے ضابطہ اخلاق سے قبل مشتہر کریں۔