جموں//ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ ریاست کی 22.39فیصد آبادی کے آدھارکارڈ بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ 77.61 فیصدآبادی کے آدھار کارڈ بنائے جا چکے ہیں ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی نگروٹہ دیوندر سنگھ رانا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ 2011کی مردم شمار ی کے مطابق جموں وکشمیر کی کل آبادی 1,25,41,302کروڑ ہے اور اس میں سے 97,33,016 لاکھ افراد کے آدھار کارڈ بنائے گئے ہیں اور بقیہ اندراج کو یقینی بنانے کا بھی عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر میں آدھار کارڈ بنانے کیلئے کل 329مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی شہری ریاست جموں وکشمیر میں رہتا ہے اُس کا آدھار اندراج ہو گا جبکہ ابھی تک 2011کی مردم شماری کے تحت77.61فیصد کا اندراج ہوچکا ہے جن افراد کا آدھار اندراج ہوا ہے اُن میں 5.96فیصد آبادی کی عمر 1برس سے5برس ۔59.91فیصد 5سے18برس اور99.42فیصد کا 18سال سے اوپر کا ہوا ہے۔ صرف22.39فیصد آبادی رہ گئی ہے جس کا جلد اندراج کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 18سال سے کم عمر کے بچوں کے اندراج پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کے لئے آنگن واڑی مراکز اور اسکولو ں میں آدھار اندراج مراکز بنائے گئے ہیں۔اسی طرح مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس اور سروشکشھا ابھیان ،شوشل ویلفیر ،سکول ایجوکیشن اور جموں وکشمیر بنک برانچوں ENROLLMENTسنٹر قائم کئے ہیں ۔