سنگلدان //ریاست میں مختلف بیماریوں میںمبتلا مریضوں کے علاج کے لئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ نیسُپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں میںایمز او پی ڈی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں میں لوگ خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں اور مہنگا علاج کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔اُنہوں نے اس سلسلہ میں جموں کے سپر اسپیشلٹی میںایمز کا او پی ڈی شروع کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ ان مریضوں کا علاج ہو سکے۔منکوٹیہ نے علحیدہ جموں ریاست کے لئے ’’حق ۔انصاف‘‘ یاترا شروع کرنے کی قیادت کرتے ہوئے ان باتوںکا اظہار کیا ۔اُنہوںنے ضلع رام بن کے بلاک گندھاری ،سنگلدان، گول او جمسلان میں کئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکمران پارٹی پرایمز کو جان بوجھ کر کشمیر منتقل کرنے کا بھی ا لزم لگا یا اور کہا کہ ایمز جموں کے لئے منظور کیا گیا تھا ،جس کے لئے جموں کے عوام نے بھاری احتجاج بھی کیا تھااور مرکزی سرکار نے مجبور ہو کر جموں کے لئے علحیدہ ایمز کا اعلان کیا تھا ۔لیکن مخلوط سرکار موافق اراضی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کو قائم کرنے میں روڈے اٹکا رہی ہے۔اُنہوںنے کہا ہے کہ جموںکے عوام کو کوئی بھی پروجیکٹ بغیر جد و جہد کے حاصل نہیں ہوا ہے۔یہی حال ایمز کا بھی تھا ،جو جموں کے لئے منظور کیا گیا تھا لیکن کشمیر خطہ کو دیا گیا تھا۔اُنہوں نے سپر اسپیشلٹی جموں میں ایمز او پی ڈی شروع کرنیکا مطالبہ کیا تاکہ لوگوں کو سہولیت ہو ۔