جموں //ریاستی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں4,30,933 کنال سے زیادہ کی اراضی سیکورٹی فورسز کی زیر تحویل ہے ۔تاہم کشتواڑ واحد ایسا ضلع ہے جہاں پر ایک بھی کنال زمین کسی سیکورٹی ایجنسی کے قبضے میں نہیں ہے۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی گاندربل اشفاق جبار نے سرکار سے جواب مانگا تھا کہ ریاست جموں وکشمیر میں کتنی اراضی فورسز کے زیر قبضہ ہے ۔سوال کے جواب میں ریاستی سرکار نے تحریری جواب میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں4,30,933 کنال اراضی سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہے ۔سرکار کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مختلف ایجنسیوں کے زیر تحویل جموں خطہ میں 51,116کنال 12مرلہ جبکہ کشمیر اور لداخ میں کل 3,79,817کنال فورسزکے زیر تحویل ہے ۔ ریاستی سرکار نے ا عداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 7ہزار829کنال اراضی فورسز کی تحویل ہے ۔ بانڈی میں 5ہزار782کنال اراضی ،وسطی ضلع گاندر بل میں 2172کنال 12مرلہ ،پلوامہ میں15,267کنال 4مرلہ،شوپیان میں4803کنال 15مرلہ اور سری نگر میں4951کنال اراضی فورسز تحویل میں ہے۔بارہمولہ میں 34,598کنال ،بڈگام میں 33ہزار478کنال اورسرحدی ضلع کپوارہ میں 12ہزار 115کنال اراضی فوج وفورسز کی تحویل میں ہے۔ریاست حکومت کے مطابق کرگل میں1,14,859کنال13مرلہ 1لاکھ 14ہزار859.13کنا ل اراضی فورسز تحویل میں ہے جبکہ لہیہ ضلع میں 1لاکھ43ہزار949کنال اراضی فورسز تحویل میں ہے۔ جموں ضلع میں 36,620ادھمپور میں 162 کنال ،سانبہ میں 3862کنال ،کٹھوعہ میں 388کنال ،ریاسی میں 684 کنال ،پونچھ میں 7617کنال ،راجوری میں 1697کنال اراضی فوج کے زیرتحویل ہے ۔تاہم کشتواڑ واحد ایسا ضلع ہے جہاں ایک بھی کنال زمین کسی ایجنسی کے قبضے میں نہیں ہے۔ریاستی حکومت کے مطابق صوبہ جموں فورسز و دیگر ایجنسیوں کی تحویل میں 5لاکھ 1ہزار 116 کنال اراضی ہے۔جبکہ صوبہ کشمیر اور لداخ میں کل ملا کر379817کنال اراضی فورسز کی تحویل میں ہے۔