جموں// جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد ناظم تعلیم جموں رویندر کمار سے ملاقی ہوا اور رہبر تعلیم ٹیچرز کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت فورم کے قائم مقام ریاستی جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کر رہے تھے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق اس موقع پر وفد نے ناظم تعلیم کو بتایا کہ پانچ سال کی سروس مکمل کر نے والے رہبر تعلیم ٹیچرز کے علاوہ ایجوکیشن وایلنٹیر سے رہبر تعلیم ٹیچربننے والے اور کے جی وی بی اساتذہ کو فوری طور پر مستقلی کے آڈر فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ٹائم باونڈ پرموشنز کے علاوہ 2014 سے پرموشن کے لئے فائلیں التوا میں پڑی ہوئی ہیں ۔انہوں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ غیر ریاستی یوجی سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے کئی ڈگری یافتہ اساتذہ کی مستقلی کے آڈر ابھی تک نہیں نکالے گئے ہیں اور اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کو جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے منعقد کئے جانے والے امتحانات کی ڈیوٹی سے ممبرا رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کام اْن سے لے جاتے ہیں ۔وفد نے اس کے علاوہ ٹرانسفر پالیسی کو لاگو کرنے کے علاوہ اور بھی کئی مطالبات ناظم تعلیم کے سامنے پیش کئے۔ناظم تعلیم نے وفد کو بغور سْنے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی یے کہ اْن کے تمام جائزمطالبات کو ترجہحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ جو ان کے حد اختیار سے باہر مطالبات ہونگے انہیں متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفسران کے ساتھ اٹھا کر حل کیا جائے گا۔وفد نے اس موقع پر ناظم تعلیم کو اس بات پر شکریہ ادا کیا جس میں انہوں نے فورم کی مانگ پر چیف ایجوکیشن آفسران کو اساتذہ کو تعلیمی قابلیت بڑھانے کیلئے انہیں اجازت کیلئے مجاز قرار دے کر انہیں اس کے لئے گذشتہ دنوں حکم بھی صادر کیا۔اس موقع پر جہانگیر عالم خان کے علاوہ وفد میں سینئر فورم صوبائی ممبر شیو دیو سنگھ،ریاستی فورم ممبر خالق خان،ضلع صدر اودہم پور راجیش پال سنگھ،ضلع نائب صدر رام بن سیوا سنگھ،زونل صدور اکڑال کرپال سنگھ،بٹوت زہیر سوہل،چنینی جسونت سنگھ،ضلع کنوینئر رام بن جاوید اقبال،ضلع جوانٹ سیکریٹری رام بن فاروق مغل،ظہیر منہاس ,ذولفقار وانی،جلال شیخ، زونل صدر اودہمپور رومال کمار،زونل صدر جبِ صول سنگھ،سنجے کمار نصیب چند،وجے کمار و دیگران شامل تھے۔