جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد فورم کے سینئر نائب چیئرمین بھوپیندر سنگھ کی قیادت میں وزیر تعلیم الطاف بخاری ،وزیر مملکت برائے تعلیم پریا سیٹھی اور کمشنر سیکریٹری فاروق احمد شاہ کے ساتھ الگ الگ ان کے آفس چمبر میں سیول سیکرٹریٹ میں ملاقی ہوئے – وفد کی قیادت کر رہے نائب چیئرمین نے دونوں وزراء اور کمشنری سیکریٹری کو 493 رہبر تعلیم ٹیچرز کو مستقل کر کے اْنہیں مستقلی کے آڈر فراہم کر نے پر اْن کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے علاوہ وفد نے وزیر تعلیم اطلاف بخاری کی طرف سے دیگر اساتذہ جن کے سکولوں میں کم بچے ہیں کو بھی آگے مستقل کرنے کے اعلان پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر فورم وفد نے متعلقہ وزراء اور سیکریٹری کو رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل کو حل کر نے کی بھی اپیل کی ۔ وفد نے خاص کر رہبر تعلیم ٹیچرز کی تنخواہوں کو سٹریم لائن بنانے پر زور دیا ۔وزراء اور سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ اساتذہ کو درپیش مسائل کو حل کر نے کے لئے ترجہحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اْن کے تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقوں پر حل کیا جائے گا اور تنخوا ہوں کو سٹریم لائن بنانے پر بھی محکمہ کام کر رہا ہے ۔