رام بن//آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچر فورم ضلع سے وابستہ رہبر تعلیم اسا تذہ اور عہدیداروں کا اجلاس رام بن میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے امورات اور دوسرے مسئلوں پر سیر حامل غور وفکر کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم فورم ضلع یونٹ رام بن میں نئی روح پھونکنے اور فعال بنانے کی غرض سے ایک 8رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی رپورٹ ایک ہفتے تک تنظیم کے لیڈروں کو پیش کرے گی،جس میں ان کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ ضلعی اکائی کیلئے زو عمائوںخاص کر ضلع صدر کیلئے طرائے راست یا بواسطہ انتخابکرنے کیلئے اپنی رپورٹ پیش کریں۔موجودہ ضلع صدر گل زبیر ڈینگ کو نئے انتخاب منعقد ہونے تک عہدے پر فائض رہنے پر گذارش کی گئی۔رہبر تعلیم تنظیم ریاستی سطح پر چند افراد کی ذاتی انا کی وجہ سے دو حصوں میں منقسم ہو جانے کی وجہ سے ضلعی سطح پر بھی منقسم ہو چکی ہے جا کا اثر رہبر تعلیم اساتذہ پر پڑ رہا ہے ،تا ہم اجلاس میں رہبر تعلیم اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سامنے آ کر انتخابات کی عمل آوری میں مدد گار بن کر اپنے ووٹ دینے کے حق کا استعمال کریں۔تا کہ پر خلوص ایماندار اور کام کرنے والے افراد سامنے آ سکیں۔میٹنگ میں ایجو کیشن زون میں تعینات افسران و عملہ کو تانا نشاہی اساتذہ کے تعین رویہ تبدیل کرنے کی صلح دیتے ہوئے انتباہ دیا گیا اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو اساتذہ برادری اور تنظیم ان کے خلاف احتجاج منظم کرنے میں دریغ نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن میں نامزد کئے گئے ممبران ،اشرف کٹوچزوم اکھڑال،بصیر وانی زون بانہال،ایاز ڈینگ زون کھڑی،ہنس راج زون گول،دیس راج زون رام بن،کابل سنگھ زون رام بن،سر دیو سنگھ زون بٹوت، کلدیپ سنگھ چیف الیکشن کمشنر گول سے منتخب کئے گئے ۔میٹنگ کی صدارت ضلع صدر گل زبیر ڈینگ ضلع چیئرمین سر جیت سنگھ کٹوچ و ضلع سینئر نائب صدر ہری لال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔