جموں//بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے کہاکہ جموں و کشمیر میں رہ رہے روہنگیا کے معاملے پر بہت جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ مرکزی وزارت امور داخلہ روہنگیا مسئلہ اور ان کے جموں میں قیام پر بہت سنجیدہ ہے اوراس سلسلے میں بہت جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیںگے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مادھو کاکہناتھا ’’مرکزی وزیر امور داخلہ جس کے تحت یہ مسئلہ ہے ، اس معاملے پر بہت سنجیدہ ہے اور آپ دیکھیںگے کہ بہت جلد موثر اقدامات کئے جائیںگے ‘‘۔قبائلی امور وزارت سے متعلق میٹنگ میںلئے گئے فیصلوں پر رام مادھونے کہاکہ حکومت سے کہاگیاہے کہ وہ جاری ہوئی ہدایات واپس لے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ہدایات واپس لی جانی چاہئے اور انہوںنے پہلے ہی حکومت کو یہ کہہ دیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ دونوں معاملات میں انکا موقف واضح اور صاف ہے ۔