جموں// سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے سلسلہ میں عملی ڈیمانسٹریشن اور بیداری کے لئے جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم کے ممبران نے یہاں ای وی ایس کالونی ،روپ نگر میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔نوڈل افسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال اور ماسٹر زور آور سنگھ نے لوگوں کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دیتے ہوئے انہیںاپنے گھروں میں اسے بنانے کی ترغیب دی۔ اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی مواد اکٹھا کرنے کیلئے کوڈے دان دکھائے گئے، جن میں لوگ گھرون میں کوڈا کرکٹ الگ الگ اکٹھا کرسکتے ہیں ۔لوگوں نے ٹیم کوبڑی دلچسپی سے سنا اور اسے اپنے گھروں میں بھی شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تاکہ ارد گرد کو صاف و شفاف رکھا جا سکے۔انہوں نے حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی مواد کو اپنے گھروں میں الگ الگ طریقہ سے جمع کرنے کو کہا ۔جے ایم سی کی جانب سے ایسی پہل لوگوں کے برتائو میں تبدیلی لانے کیلئے کی جا رہی ہے۔پروگرام میںاشونی کمار، وید پال شرما و ٹیم کے دیگر ممبروں نے شرکت کی ۔پروگرام میں جے ایم سی ٹیم بشمول اشونی کمار، اور وید پال شرما نے شرکت کی اور بینر و پوسٹر نصب کئے۔جے ایم سی نے مقامی لوگوں سے گھروں میںکمپوزٹ بنانے کے تلقین کی اور اس سلسلہ میں کسی بھی تعاون کے لئے فون نمبر 9419122484. پر رابطہ بنانے کی اپیل کی۔