ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے روتی پدرنہ میں تعلیمی نظام بری طرح درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے بچے اساتذہ کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے لیکن کوئی پڑھانے والا نہ آیا۔ہفتہ کے اندر دوسری بار سکول بند ہونے کی وجہ سے والدین میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔نمنریال پرائمری روٹی پدرنہ سکول میں تعینات اساتذہ مقامی غریب عوام کی لاچاری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم ڈوڈہ نے وقتاً فوقتاً سرخیوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔گزشتہ برس بھرت میں ایک استادکی نجی تقریب کے دوران سرکاری سکول بند رہا تھا۔اور آج ایک بار پھر سکول بند ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔خبر گورنمنٹ پرائمری سکول نمنریال پنچایت روٹی پدرنہ تعلیمی زون گندنہ کی ہے جہاں گزشتہ سوموار اور آج سکول مکمل بند ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اطلاع کے مطابق گندنہ زون کا تعلیمی نظام تاریکی کی طرف گامزان ہے۔ایک طرف سرکار محکمہ تعلیم کو معیاری اور جدید طرز پر لانے کے جتن کرنے کے دعویٰ کرتی ہے لیکن باوجود اس کے دیہی علاقوں میں اسکولوں کی حالت نہایت ہی خراب ہے ۔ گزشتہ روز قبل گاؤں والوں نے بتایا تھا کہ سکول بند پڑا ہے۔