یواین آئی
ماسکو// جمہوریہ کیریلیا میں ونگا جھیل کے اوپر روس کا ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر پیر کو ٹریننگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ہنگامی حالات کی وزارت (ای ایم ای آرسی اوایم) کے شمال مغربی ہوا بازی اور ریسکیو سنٹر کا ہیلی کاپٹر جھیل کے اوپر تلاش اور بچاؤ مہم چلارہاتھا۔ ای ایم ای آرسی اوایم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ساحل سے 11 کلومیٹر دور 50 میٹر کی گہرائی سے ملا ہے۔ریسکیو کارکن ہوور کرافٹ اور سنو موبائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزارت کے مطابق ہیلی کاپٹر کو تجربہ کار عملہ چلا رہا تھا۔ روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت (ای ایم ای آر سی او ایم) نے ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگایا ہے، جو شمال مغربی روسی علاقے کیریلیا میں جھیل اونیگا میں واقع تھا۔حکام نے یہ اطلاعات پیر کو اسپوٹنک کو دی۔ وزارت نے اتوار کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر عملے کے تین ارکان کو لے کر کریلیا میں ایک جھیل کے اوپر تربیتی مشن کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔