ماسکو//روس میں وولگوگراد شہر کی وولگا ندی میں پیر کو ایک کشتی کی جہاز سے ٹکر ہوجانے سے 10لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی حکام اور میڈیا نے یہ اطلاع دی۔خبررساں ایجنسی ریانووستی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزاسٹر انتظامیہ کو مقامی وقت کے مطابق شام کو تقریباََ سات بجے اطلاع ملی کہ وولگا ندی میں ساحل سے تقریباََ ایک کلومیٹر دور ایک جہازسے کشتی کی ٹکر ہوگئی۔ کشتی میں کل ملاکر 16لوگ سوار تھے ، جن میں بیشتر روسی شہری تھے ۔حادثہ میں دس لوگو ں کی موت ہوگئی۔علاقائی گورنر اینڈوئی بوچوروف کی ویب سائٹ پر دستیاب اطلاع کے مطابق بچاو ٹیم نے کشتی میں سوار پانچ لوگوں کو بچا لیا ہے اور ان میں سے تین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وولگراد ورلڈ کپ فٹبال میچوں کے ابتدائی دور کی میزبانی کرنے والا ہے ۔ ان میچوں میں انگلینڈ ، تیونس، نائیجریا، آئس لینڈ، سعودی عرب، مصر، جاپان اور پولینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔یو این آئی