جموں// جموں و کشمیرکھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی) وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے بینکوں سے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سہولیت کاروں کی حیثیت سے کام کریں کیونکہ وہ یہاں کاروباری سرگرمیوں کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے اِ ن باتوں کا اظہار صوبہ جموںمیں بورڈکی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔میٹنگ میںسیکریٹری /سی ای او ، کے وی آئی بی راشد احمد قادری ، ایف اے / سی اے او کے وی آئی بی وِیویک اَتری ، ڈپٹی سی ای او ، کے وی آئی بی جموں مسرور احمد شاہ اور بورڈ کے دیگر بینکرس اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر بٹ نے تمام شرکاء کو جموں و کشمیر میں روزگار پیدا کرنے کے ان پروگراموں کو نافذ کرنے کے لئے مشن موڈ کے تحت کام کرنے کی تلقین کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ ہم سب اَپنے اَپنے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ ہم سے ہر طرح کی مدد کی توقع کریں۔وائس چیئرپرسن نے بینکوں سے درخواست دہندگان سے ضمانتوں یا رہن لینے کی ان کی پالیسی پر ایک خاص رقم تک جائزہ لینے کو بھی کہا۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس بارے میں آر بی آئی کے رہنما اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ان سے مزید کہاکہ وہ سرعت سے درخواستوں پر عملدرآمد کرکے اور طریقہ کار کو آسان بناکر درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کریں۔ ڈاکٹر بٹ نے آج تک کی کارکردگی پر کے وی آئی بی صوبہ جموں کو سراہا۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس رفتار کو آگے بڑھائیں اور اس کے علاوہ طے شدہ ہدف سے زیادہ کامیابیاں حاصل کریں۔سیکریٹری/ سی ای او نے بینکروںسے کہا کہ وہ زیر التوأ مقدمات بینکوں میں طے کریں اور پہلی قسط جاری کریں۔ ڈپٹی سی ای او ، کے وی بی بی جموں نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کیا اور انکشاف کیا کہ صوبہ جموں مجموعی طور پر مقررہ ہدف سے آگے ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) اور جے اینڈ کے رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی پروگرام (آر ای جی پی) کی ملازمت پیدا کرنے کی سکیموں کو بورڈ کو مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے پہلی بار طے کیا گیا ہے۔اُنہوںنے مزیدکہاکہ جے کے آرای جی جی پی کے ماتحت کے وی بی بی نے 720 لاکھ رقم (سبسڈی) کے طور پر 291 مستفید افراد کو جا ری کیا ہے اوراس طرح صرف صوبہ جموں میں 3616 نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔ ایک اور سکیم یعنی پی ایم ای جی پی میں عمل آوری ایجنسیوں نے اسی طرح 676 مستحقین کو 1944.97 لاکھ روپے کی مارجن رقم جاری کی ہے۔اس جائزے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایم ای جی پی کے تحت 390 یونٹوں کے وی آئی بی کے ہدف کے مقابلہ میں جموں نے 401 یونٹوں کو مارجن رقم جاری کردی ہے جس سے 3208 افراد کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔ یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ اب تک مجموعی طور پر 767 یونٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے لئے بورڈ نے 1944.97 روپے کا مارجن منی جاری کیا ہے۔اسی طرح جے کے آر جی پی کے تحت 291 یونٹوں کو 720.00 لاکھ روپے کی مارجن منی فراہم کی گئی ہے جو مالی سال کے اختتام سے 2 ماہ قبل 79.64فیصد کا مالی ہدف رجسٹرڈ کرنے والے 3616 افراد کے لئے روزگار پیدا کرے گی۔آج تک کی جانے والی ڈسٹرکٹ وائز اور بینک وائز ٹرسٹمنٹ میٹنگ میں دی گئیں اور یہ واضح کردیا گیا کہ تمام اہداف کو بہ آسانی پورے کئے جائیں گے۔