سرینگر//حریت (ع)،لبریشن فرنٹ (ح)، پیپلز لیگ، سالویشن مومنٹ، پلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن ،ووئس آف وکٹمز، تحریک استقلال اور کشمیر تحریک خواتین نے بٹہ مورن شوپیان میں جواں سال خاتون روبینہ جان کی ہلاکت کو اقوام عالم کیلئے چشم کشا قرار قرار دیتے ہوئے جاں بحق کئے گئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت اداکیا ہے۔ حریت (ع) نے جاں بحق کئے گئے دو عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے یہی نوجوان حقیقی بہی خواہ ہیں جواپنا گرم گرم خون بہا کر تحریک آزادی کی آبیاری کر رہے ہیں۔حریت بیان کے مطابق مزاحمتی قیادت اور عوام حق و انصاف پر مبنی حق خود ارادیت کی جد وجہد کو پایہ تکمیل تک لے جانے کےلئے وعدہ بند ہے ۔حریت نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 سالہ سومو ڈرائیورآصف اقبال ، مصرہ بانواوراب روبینہ جان کو راست نشانہ بنا کر جاں بحق کردینے کے واقعات کو بے حد تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ در اصل حکومت ہندایک منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی میں لگی ہوئی ہے اور عام شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک کو فوجی قوت اور طاقت و تشدد کے بل پر دبانا ہرگز ممکن نہیں ہے۔ بیان میںانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ اور عالمی ریڈ کراس سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے انتہائی سنگین اور افسوسناک حالات کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے بھارت کو جموں کشمیر میں جبر پر مبنی پالسیوںکو بدلنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ پیپلز لیگ کے ایک بیان کے مطابق گوہرعلی ، پرویز قادری اورشوکت احمدپر مشتمل تنظیم کے ایک وفد نے شوپیاں جاکر روبینہ جان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پیپلز لیگ کے ایک اور دھڑے کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے شوپیان معرکہ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور روبینہ جان، آصف اقبال اور مصرہ بانو کی ہلاکتوں کو حقوق انسانی کی بدترین پامالی سے تعبیر کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں ۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ، لبریشن فرنٹ (ح) چیئرمین جاوید احمد میر، ووئس آف وکٹمزکے ڈائریکٹرعبدالقدیر ڈار، پلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن کے جنید احمد، جے کے ایف اور تحریک استقلال کے غلام نبی وسیم نے اپنے مشترکہ بیان میں نہتے شہریوں پر بندوق اور طاقت کے استعمال کووحشیانہ پن قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔بیان کے مطابق ایک ہفتہ میں3نہتے شہریوں کی ہلاکتیں انسانیت کے علمبرداروں کے لئے چشم کشا ہیں۔اس دوران ایک وفد نے شوپیان جاکر روبینہ جان کے جنازے میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت و ہمددردی کا اظہار کیا۔کشمےر تحرےک خواتےن کی سربراہ زمردہ حبےب نے شوپےاں مےںجاں بحق کئے گئے عسکریت پسندوں کو خراج عقےدت پےش کےا اورجواں سال خاتون روبینہ جان کی ہلاکت پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اےک منصوبہ بند طرےقے سے نہتے کشمیریوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
یونسو اور ٹھنڈی پورہ ہلاکتیں
تحریک مزاحمت کی لواحقین سے اظہار ہمدردی
سرینگر//تحریک مزاحمت بیان کے مطابق تنظیم کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے شیخ مصعب، مشتاق احمد، ریاض احمد اور محمد یوسف کے ہمراہ یونسو ہندوارہ اور ٹھنڈی پورہ کرالہ پورہ جاکر حالیہ دنوں جاں بحق کئے گئے عام شہریوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی کارروائیاں بزدلانہ حرکات ہیں ،جن کامقصد اس کے سوا کچھ بھی نہیں کہ عوام کو آزادی کی تحریک سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جائے۔