سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کہا کہ یو ٹی انتظامیہ 18 سال سے زیادہ عمر کے طلباءکو کورونا مخالف ویکسین لگانے کے بعد کشمیر میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کو جسمانی کلاسوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ، ایل جی نے ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر میں سکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں والدین کے مطالبات سے پوری طرح آگاہ ہے۔
ایل جی سنہا نے کہا ، "ہم 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام طلباءکو ویکسین لگانے کے بعد ہی اس مہینے کالج اور یونیورسٹیاں کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔"
ایل جی نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بعد حکومت "سکولوں کو کھولنے پر بھی غور کرے گی"۔
کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں ، ایل جی سنہا نے کہا کہ سیکورٹی کے محاذ پر صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ، لیکن چیلنجز باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔