اشرف چراغ
چندی گڑھ//وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہوتے ہیں مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے بے روز گار نوجوا ن بیرون ریاست جا کر اپنا کارو بار شرو ع کر دیتے ہیں ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں کشمیر ی لوگ شال پھیری کا کام شرو ع کر کے اپنی روز رو ٹی کما لیتے ہیں۔چندی گڑ ھ کے مختلف علاقوں میں200 کے قریب ایسے کشمیری نوجوان مقیم ہیں جو یہاں پھیری کر کے روز رو ٹی کماتے ہیں ۔منی ماجرہ چندی گڑھ میں مقیم ایک کشمیری شال پھیری کرنے والے بلا ل احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ میں ایک غریب کنبے سے تعلق رکھتا ہوں ، میرا باپ گرمیوں میں اپنے ہی علاقہ میں مزدوری کرتا ہے لیکن موسم سر ما شروع ہوتے ہی وہ چندی گڑھ میں شال پھیری کر کے روزی رو ٹی کماتے ہیں لیکن ان کی کمائی اطمینان بخش نہیںہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں 12ویں پاس کر کے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ پایا اور میں نے بھی چندی گڑھ آکر اپنے باپ کے ساتھ پھیری کا کام شروع کیا‘‘ ۔بلال نے کہاکہ’ ہم 6مہینے یہیںرہتے ہیں اور گھر گھر جاکر شال بیچتے ہیں ‘۔انہوں نے کہا’’ تجربہ کے ساتھ ساتھ میں نے اچھا کام کیا اور میں نے کارو بار کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھنے کی کوشش کی اور گزشتہ سال بی اے کی ڈگری مکمل کی‘‘ ۔بلال کے مطابق وہ 6مہینو ں میں 1ہزار کے قریب شال فرو خت کرتا ہے اور تقریباً2لاکھ روپئے تک کمالیتا ہے تاہم امسال پورے پنجاب میں سخت سر دی کی وجہ سے کاروبار کو شدید دھچکا لگا ۔ایک اور شال پھیری کرنے والے کشمیری نوجوان نے کہاکہ رواں سال پورے پنجاب میں سخت سردی رہی جس کی وجہ سے یہا ں کے لوگو ں میں شال خریدنے میں دلچسپی نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ’ میں گزشتہ40برسوں سے یہاں کام کرتا ہو ں اوراچھی خاصی کمائی ہوتی تھی لیکن سخت سردیو ں کی وجہ امسال کاروبار متا ثر رہا۔