بارہمولہ//وزیرتعلیم سید الطاف بخاری نے رفیع آباد حلقہ میں مختلف سکولوں کی مرمت اور تجدید کے لئے50 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈاک بنگلہ میں کئی وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے اور بہتر بنیادی ڈھانچہ دستیاب رکھنے کی وعدہ بند ہے۔ وزیر نے حلقہ کے 2 ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری سکولوں اور دو مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں میں بدلنے کا بھی اعلان کیا۔اس موقعہ پر وزیر نے لڈورہ کے لئے ایک ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کا بھی اعلان کیا جس کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔ الطاف بخاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جی ڈی سی حدی پورہ کے کام میں تیزی لائیں تا کہ طُلاب کو فائدہ مل سکے۔ انہوں نے تعمیرات عامہ محکمہ سے کہا کہ وہ حلقہ کے دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں سرعت لائیں۔