بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے لڈورہ رفیع آبادمیں ایک فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی اور مکمل طور خاکستر ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کو بارہمولہ ہندوارہ شاہراہ پر لڈورہ مقام پر بی ایس ایف کی ایک تیز رفتا رگاڑی زیر نمبر شاہراہ پر اچانک پلٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ ظاہر ہوئی اور آناً فاناً مکمل طور خاکستر ہوئی۔اگر چہ فائر سروس کا عملہ جائے واردات پر پہنچا تاہم گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔