سری نگر// بدھ کی صبح مجگنڈ کے علاقے چریشبل میں ایک لاپتہ نوعمر لڑکی کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔
سرکاری کے حوالے سے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے رعنہ واری کی ایک 17 سالہ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے 23 مارچ کو سیمنٹ کدل قمرواری سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ لواحقین نے اسی دن پولیس تھانہ رعنہ واری میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
دریں اثنا، دریائی پولیس سری نگر اور ایس ڈی آر ایف نے لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اور ریور پولیس نے مجگنڈ کے علاقے چریشبل میں دریا جہلم سے نوعمر لڑکی کی لاش برآمد کر لی ہے اور لاش کو قانونی طبی کارروائیوں کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔