سوپور// بدھوار کے روز شام کے دوران اپنے ہی گھر کے رسوئی میں کام کرتے وقت گیس سلینڈر پھٹنے سے دو بچوںماں کی جھلس کر جان بحق ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق25سالہ جمیلہ بانو دختر غلام نبی ملک ساکن جنڈی اپنے گھر کی رسوئی میں کھانا پکانے کے دوران اچانک رسوئی میں موجود ایک گیس سلینڈر کے پھٹنے سے جھلس گئی، اُسے فوراً ڈسٹرکٹ اسپتال کپوارہ پہنچایا گیا جہاں سے اُسے بعد میںSMHSسرینگر منتقل کیا گیا، مگر وہاں بدھوار کو دیر رات کے دوران زندگی کی جنگ ہار کر چل بسی ۔جونہی اس کی موت کی خبر اس کے آبائی علاقہ میں پھیل گئی تو وہاں چاروں طرف کہرام مچ گیا۔ متوفیہ خاتون کا مائیکہ تارزو سوپور میں ہے ، اس خبر کے پھیلتے ہی تارزو سوپور میں بھی کہرام مچ گیا۔