عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شہر کے مضافاتی علاقے ملورہ میں اتوار کو رھیک ٹوون ٹراول اینڈ ٹوارزم کا افتتاح کیا گیا۔اس موقعہ پر منعقدہ تقریب میں شیخ الحدیث پروفیسر ظہور احمد شاہ المدانی،شیخ ارشاد احمد تانترے المدنی کے علاوہ معروف بین الاقوامی کرکٹ کھلاڈی پرویز رسول کے علاوہ رھیک ٹوون ٹراول اینڈ ٹوارزم کے منیجنگ ڈائریکٹر ریاض احمد بٹ اور آرگنائرر عبدالقیوم پرے بھی موجود تھے۔ تقریب پر موجود مہمانان نے اس ٹراول کمپنی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتظمین خدمت خلق کو اپنا شعار بناے گے اور اسلامی دائرے کے اندر اپنے روزگار کو وسعت دیکر نہ صرف خود کیلئے بلکہ دیگر لوگوں کیلئے بھی رزق حلال کا وسیلہ بناے گے۔