جموں //فوج نے عوامی کار کردگیوں میں بہتری لانے کے مقصد سے بدھ کے روز رتنو چک علاقہ میں ایک بور ویل عوام کے نام وقف کیا۔ ایک پریس بیان کے مطابق سابرے بریگیڈ کے رائزنگ اسٹار کور نے ملٹری۔سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک بور ویل کی تعمیر کرکے اسے رتنو چک دیہات کے عوام کے نام وقف کیا۔ موسم گرما میں تالابوں کا پانی خشک ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کی سخت قلت ہوتی تھی ۔فوج نے علاقہ کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر آپریشن سد بھاونہ کے ’’عوام اور جوان ‘‘ کی پہل کے مقامی فوجی اہلکاروں نے موضع کے پنچایت و مقامی لوگوں کے قریبی تال و میل سے بور ویل کی تعمیر کرکے مقامی لوگوں کی ضروریات کو کسی حد تک پورا کیا ہے۔مامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے فوج کے اس پہل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کی ضروریات پوری ہو جائیں گی۔