جموں //جے کے پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کی جناب سے ہر ایک شہری کو کم سے کم آمدنی کی ضمانت دینے کے فیصلہ کو ایک تواریخی فیصلہ قرار دیا ۔انہوں نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز کے تحت ملک کے غریب طبقہ کے20فیصدی کوایک سال میں72,000 روپے کی ضمانت دی گئی ہے،جو کہ خواتین کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ فیصلہ سے ملک کے 5 کروڑ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اس وعدہ کو ٹھیک اسی طرح سے لاگو کیا جائے گا جیسے کہ کانگریس کی سرکار نے راجستھان ، چھتیس گڑھ اور مدھی پردیش میں کسانوں کا قرضہ معاف کیا۔