عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// کانگریس ورکنگ کمیٹی نے 18ویں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کیلئے راہل گاندھی کا اعلان کیا ہے ۔راہل گاندھی نے فیصلے کو قبول کرلیا ہے اور وہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔یہ فیصلہ 18 ویں لوک سبھا کی پہلی بڑی لڑائی سے چند گھنٹے پہلے آیا ہے، جس میں دوبارہ اٹھنے والی اپوزیشن اور ایک کم ہوتے حکمران اتحاد کے درمیان اسپیکر کے عہدے پر ہے۔