نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے خون کے عطیہ کے دن کے موقع پر دوسروں کو زندگی دینے کے لیے خون ڈونیٹ کرنے والے لوگوں کو مبارک باد دی ہے اور نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں خون عطیہ کرنے کی درخواست کی ۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا،‘‘ آ پکا بلڈ ڈونیشن ضرورت مندوں کے لیے نئی زندگی ہے ۔بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر خون عطیہ کرنے والے آپ سبھی کو مبارک باد۔ ’’ انھوں نے زیادہ سے زیادہ خون ڈونیٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا،‘‘نوجوان دوستوں سے گزارش ہے کہ جب بھی موقع ملے وہ خون کاعطیہ ضرورکریں ۔’’یواین آئی