نئی دہلی// کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے لیڈر رویندر گوسائی کے قتل کی سخت مذمت کی ہے ۔مسٹر گوسائي کا کل پنجاب کے لدھیانہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے کہا ''میں لدھیانہ میں آر ایس ایس لیڈر رویندر گوسائي کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ کسی بھی طرح کے تشدد کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ قصورواروں کو سزا ملنی چاہئے ''۔پولیس کے مطابق لدھیانہ کے گگین دیپ کالونی میں منگل کی صبح گوسائی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ یو این آئی۔