ایم ایم پرویز
رام بن//رامب ن پولیس نے جمعہ کو چملواس-نیل لنک روڈ پر بٹو کے مقام پر ایک شخص کو اس کے قبضے سے 11 کلو گرام ممنوعہ مواد برآمد کرنے کے بعد گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ رامسو تھانے کے پولیس چوکی نیل کے انچارج سمرن پال سنگھ نے بٹو، نیل میں رجسٹریشن نمبر PB01B 0165 والی گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران ایک مشتبہ مسافر سے 11 کلو پوست کا بھوسا برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ روی پال ولد گلجری لال ساکنہ چوگانہ، جالندھر، پنجاب کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ڈی پی اوبانہال اجے جموال نے بتایا کہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 105پولیس اسٹیشن رامسو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/15 درج کیا گیا ۔